گھر بیٹھے بیٹھے کنگلا کرنے والوں کا نیا طریقہ واردات سامنے آگیا


خبردار ! آپ کو گھر بیٹھے بیٹھے کنگلا کرنے والوں کا نیا طریقہ واردات سامنے آ گیا۔

سائبر کرائم کرنے والے چالاک مجرم بینکوں کے یو این نمبر سے ملتا جلتا نمبر استعمال کرنے لگے ۔ فون پر بینکوں کے یو این نمبر سے ملتے جلتے نمبر سے صارف کو کال آتی ہے۔ کال کرنے والا صارف سے شناختی کارڈ نمبر، اے ٹی ایم کارڈ نمبر سمیت دیگر معلومات پوچھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی

فراڈ کرنے والے  کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے معلومات مانگی جا رہی ہیں تاکہ معلومات اپ ڈیٹ ہو ۔  معلومات نہ دینے کی صورت میں صارف کا بینک اکاونٹ بند کرنے سے ڈرایا جاتا ہے ۔

ایسے نمبر پر پلس کا سائن ہوتا ہے یا بینک کے  یو این  نمبر سے ایک نمبر مختلف ہوتا ہے ۔ کچھ ایسی بھی کال ہوتی ہیں جس میں ہو بہو بینکوں کے یو این نمبر استعمال ہوتے ہیں ۔ اس نمبر پر جوابی کال کرنے کے بعد آواز آتی ہے ’’ آپ کا ملایا ہوا نمبر درست نہیں ” ۔


متعلقہ خبریں