بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی

electricity bill

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی 2 روپے 14 پیسے سستی کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے کا فیصلہ اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا، نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ حکام کے الیکٹرک کے مطابق ایمرجنسی کی وجہ سے اس کی ضرورت پڑ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں