امریکہ چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان

پینٹاگون کا مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

فوٹو: فائل


امریکہ چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان ہوگیا۔پینٹا گون نے رپورٹ میں  اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے فعال جوہری وارہیڈز کا ذخیرہ 400 سے بڑھ چکا ہے۔

اگر چین اسی رفتار سے جوہری صلاحیت کو وسعت دیتا رہا تو 2035 تک اس کے پاس 1500 جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چین برطانوی اقدار و مفادات کیلئے چیلنج ہے، تعلقات کا سنہری دور ختم ہو گیا، برطانوی وزیراعظم

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چین اپنے بیلسٹک میزائلوں میں بھی جدت لا رہا ہے ۔چین نے 2021 میں 135 میزائل تجربات کیے، یہ پوری دنیا کے میزائل تجربوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی فضائیہ  بھی تیزی سے مغربی ممالک کی ایئرفورسز کے مدمقابل آرہی ہے۔ چینی فضائیہ آلات کے استعمال سمیت، پائلٹ اور دیگر معاملات میں بہتری کی طرف گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں