ن لیگ کے ہر وار کیلئے تیار ہیں، فواد چودھری

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعتماد کا ووٹ اور عدم اعتماد کی صورت میں فوری ووٹنگ کروا کر یہ تحریکیں ناکام بنائی جائیں گی اور ہم پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 20 سے 25 اراکین ٹکٹ کے لیے ہم سے رجوع کر رہے ہیں اور 20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں