ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف اپیلیں واپس لینا میری ترجیحات میں شامل تھیں اور شرعی عدالت کے سود کے خاتمے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بینکنگ نظام کے ذریعے دہشتگروں کی معاونت روکی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ہر فرد کو بینکاری نظام سے منسلک کیا جائے کیونکہ بینکاری کا نظام زندگی کی ضرورت بن چکا ہے۔ اس وقت اسلامی بینک کے پاس 5 ہزار ارب کے ڈیپازٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکاری نظام میں چند سال میں 10 گنا سے بھی زیادہ وسعت آئی ہے اور اسلامک بینکاری کو ایک کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں