پاکستان تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کردیا گیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔

پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تشکیل دیے جانے والے تینوں بورڈز کےا جلاسوں کی صدارت  سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جب کہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور و جنرل سیکریٹریز بورڈز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دیے جانے والے بورڈز کے اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوں گے۔

عمران خان کو پرویز الٰہی اسمبلی مدت پوری کرنیکا مشورہ دیں گے، ملاقات 24 گھنٹوں میں متوقع

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے2018 میں کامیاب اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اثاثے چیک کرے گی، اسمبلیوں سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بورڈز کی تشکیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں