پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ


وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ کیروسین آئل کی قیمت میں دس روپے کی کمی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7.5 روپے فی لیٹر کمی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کی جا رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں