استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلی تحلیل ہو گی، میاں اسلم اقبال

Mian Aslam

سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلی تحلیل ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں تمام اراکین کی رائے سنی جائے گی ،ایک رائے تھی پہلے خیبر پختونخوا پھر پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے جب کہ دوسری رائے یہ  تھی کہ دونوں اسمبلیوں کو ایک ساتھ تحلیل کر دیا جائے۔

عمران خان کے بغیر سیاست کچھ نہیں، وہ سیاست کا مرکز ہیں، عوام مائنس ون کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسلم اقبال

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر معاملے پر پارٹی میں مشاورت کرتے ہیں ،جمہوریت یہی ہے کہ اکثریتی رائے کو تسلیم کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میری جتنی ملاقاتیں ہوئی ہیں سب ہی اراکین جلد الیکشن کروانے پر متفق ہیں۔


متعلقہ خبریں