سیاسی صورتحال بہت نازک ہے، پی ٹی آئی کے بعض اراکین رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی صورتحال بہت نازک ہے، پنجاب اسمبلی میں ان کے بعض اراکین کے ہم سے رابطے ہیں۔

پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے بعض افراد پی ٹی آئی سے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں عمران خان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، ہم نے عمران خان کے تمام دعوؤں کا مقابلہ کیا اورانہیں جھوٹ ثابت کیا۔

لکھ کر دیتا ہوں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مستعفی نہیں ہوں گے ، کراچی کا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پنڈی میں 20 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا، عمران خان کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے۔

سینئر سیاستدان نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذاتی تعلقات اپنی جگہ، پرویزالہٰی کی اپنی سیاست ہے اور میری اپنی۔

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی توڑ نہیں سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں