ایران میں ہنگامہ آرائی،15 افراد کو سزائے موت

قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل


ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے  ملزمان کو سزا سنائی۔چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں  حملہ کر  کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں