رونالڈو تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال معاہدے کے لیے تیار


دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کلب کے ساتھ سب سے بڑے فٹبال معاہدے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ملے گا، رونالڈو سے سعودی کلب النصر 116 ارب روپے کا معاہدہ کرے گا، جس کے بعد رونالڈو کو سالانہ 17 ارب روپے معاوضہ ملے گا، سعودی کلب النصر اور رونالڈو کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ ہو گا۔

قطر ورلڈ کپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں، ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کلب انتظامیہ نے رونالڈو اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، یہ بھی خیال رہے کہ چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹ بالر نے کہا کہ میں ایرک ٹین ہیگ کی عزت نہیں کرتا کیونکہ وہ میری عزت نہیں کرتا۔

 

 


متعلقہ خبریں