عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں


عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائے گا۔

گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے چوبیس کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82لاکھ تھی۔


متعلقہ خبریں