پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پرویز الہیٰ

انہوں نے یہ اعلان ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم الیکشن میں جائیں گے وگرنہ ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔

سابق صدر پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے انتخابات ہمیں سوٹ کرتے ہیں اور نہ جمہوریت کو۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز لے کر آتے ہیں۔

لکھ کر دیتا ہوں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مستعفی نہیں ہوں گے ، کراچی کا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے گمراہ دوستوں کو واپس لانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے متحرک ہیں، اس دوران وہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سابق وزیراعظم و ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے علاوہ متعدد اہم سیاسی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ وہ غیر معمولی طور پر ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسمبلیاں توڑیں تو جنرل الیکشن نہیں صرف ان صوبوں میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی تحریک عدم اعتماد میں بھی آصف زرداری نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اور گزشتہ چند روز قبل ملک میں بپا ہیجانی کیفیت کے خاتمے میں بھی ان کا اہم ترین کردار تھا۔


متعلقہ خبریں