اسمبلیاں کب تحلیل کریں گے؟ فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا، فواد چودھری

فواد چودھری نے 15 سال کے سیاسی سفر میں چوتھی پارٹی چھوڑ دی

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے فیصلہ ہو گا کہ اسمبلیاں کب تحلیل کریں گے؟

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

انہوں ںے دینہ منگلا بائی پاس روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 20 مارچ سے پہلے الیکشن ہو جائیں گے، اس وقت حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 12.83 کلو میٹر روڈ ایک ارب 13 کروڑ کی لاگت سے تیارہوا ہے جو علاقے کے عوام کو سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔

لکھ کر دیتا ہوں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مستعفی نہیں ہوں گے ، کراچی کا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو

انہوں ںے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ الیکشن چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلیاں توڑیں، جب ہم نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کے بیانات بدل گئے۔

فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پرویز الہیٰ

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طاقتور لوگ قانون سے بالا تر ہیں، جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آئیں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں