پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری


یوٹیوب نے 2022 میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی۔

لسٹ کو ٹاپ ٹرینڈنگ ، ٹاپ میوزک ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس، بریک آؤٹ کری ایٹرز کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز ٹیلی فلم “روپوش” نے حاصل کیا۔ میوزک کی ٹاپ 10 ویڈیوز میں گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کا “پسوڑی” سب پر بازی لے گیا۔

“پسوڑی” نے یوٹیوب پر 450ملین سے زائد ویوز حاصل کیے جب کہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا ”تو جھوم“ ٹرینڈنگ میں دوسرے نمبر پر رہا۔

رواں سال عوام نے کری ایٹرز کے تفریحی اور مزاحیہ کنٹنٹ کو بھی بے حد پسند کیا۔ٹاپ کری ایٹرز میں معاذ صفدر ورلڈ نے پہلی اور ڈکی بھائی نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں