ایف آئی اے نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا

ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پھر طلب کرلیا، عمران خان کو چھ دسمبر کو اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے امریکی سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو دوبارہ طلب کیا ہے، ایف آئی اے کا افسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک پہنچ گیا اور نوٹس کی تعمیل کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری چوائس ہے بجٹ دیکر جائیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو تیار ہیں، مونس الٰہی

ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات  کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان وزیرآباد  حملےمیں زخمی  ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں