انگلینڈ جیسی بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، رمیز راجہ


چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اے سی سی نے ایشیاء کپ ہمیں دیا ہے ہوسٹ کرنے کے لیے اگربھارت سیاسی صورتحال کی وجہ سے نہیں آنا چاہتا تو مرضی ہے، لیکن  ایشیاء کپ ہم سے لے کر نیوٹرل وینیو پر شفٹ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے پاکستان میں جاری انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں پیچھے رہ گئے ہیں، پچ کے حوالے سے بورڈ کا کوئی کردار نہیں ہے، تھنک ٹینک ایک ہفتہ پہلے آ کر پچ پر کام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک ہی طرح کی پچیں بنتی ہیں، ڈراپ ان پچ مسلئے کا حل ہوسکتا ہے، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انہوں نے کہا کہ بطور چیرمین مایوسی ہوئی ہے انگلینڈ ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں اس بارے میں پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔

پچ کے حوالے سے بورڈ کا کوئی کردار نہیں ہے، تھنک ٹینک ایک ہفتہ پہلے آ کر پچ پر کام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک ہی طرح کی پچیں بنتی ہیں، ڈراپ ان پچ مسلئے کا حل ہوسکتا ہے، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔


متعلقہ خبریں