افغانستان، گلبدین حکمتیار کے دفتر پر حملہ، ایک جاں بحق، دو زخمی

افغانستان، گلبدین حکمتیار کے دفتر پر حملہ، ایک جاں بحق، دو زخمی

کابل: حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمتیار کے دفتر کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کا افغانستان سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے ’طلوع نیوز‘ کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے حملہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کیا گیا۔

نشریاتی ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور برقع پوش تھے لیکن انہیں گلبدین حکمتیار تک پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی گارڈ نے روکا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ

حزب اسلامی کے دفتر کی مسجد پر جس وقت حملہ کیا گیا اس  وقت گلبدین حکمت یار موجود تھے لیکن وہ حملے میں محفوظ رہے ہیں البتہ ان کا محافظ جاں بحق ہوا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ہے، فائرنگ کے دوران مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکا بھی ہوا۔

واضح رہے کہ آج ہی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے فوری طور پر سفارتی عملہ بلانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔


متعلقہ خبریں