پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے اسکوک بانڈز کی ادائیگی کردی

اسٹیٹ بینک

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے اسکوک بانڈز کی ادائیگی کردی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا ہے کہ اسکوک بانڈز کی ادائیگی پانچ دسمبر کو ہونا تھی، تین دن پہلے ہی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ رقم سٹی گروپ کو ٹرانسفر کر دی گئی، جو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگیاں کرے گا۔

اس کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ٹل گئے ہیں۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل مدتی ادائیگیوں پر خدشات ابھی بھی باقی ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی اسکوک بانڈز کی قیمت سولہ فیصد اضافے سے اٹھانوے اعشاریہ نو سینٹ پر پہنچ گئی۔

اکتوبر میں پاکستانی بانڈز کی قیمت تیراسی سینٹ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔


متعلقہ خبریں