آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل، نتائج کی تیاری جاری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کی پولنگ آج ہوئی۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں ووٹ ڈالے گئے۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل تھے جبکہ 10 لاکھ سے زائد  ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔

میونسپل کارپویشن باغ اور تمام اضلاع کی کونسلز لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، غیر حتمی تنائج کے تحت ن لیگ 12نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر

واضح رہے پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 13 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 159 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 854 ہے، جبکہ 362 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں۔

پونچھ ڈویژن چار اضلاع راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی، اور حویلی کہوٹہ پر مشتمل ہے، راولاکوٹ میں ایک ہزار 82 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع باغ میں ایک ہزار 249 امیدوار، سدھنوتی  میں 880 اور ضلع حویلی کہوٹہ میں 372 امیدواران آمنے سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں