امن کا مشن ابھی نامکمل ہے، آرمی چیف


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا، نوجوان افسران دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں بھرپورتوانائیاں صرف کررہے ہیں تاہم امن کا مشن ابھی نامکمل ہے، کام ابھی ختم نہیں ہوا، پائیدار امن کے لئے کامیابی کی مزید منازل طے کرنی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اورفیکلٹی سے خطاب میں آرمی چیف نے نوجوان افسروں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بعد ازاں سدرن کمانڈ  ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں امن واستحکام اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پرانہیں پاک افغان سرحد پرباڑ، مینجمنٹ ، سیف سٹی اورخوشحال بلوچستان پراجیکٹ  کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں