راولپنڈی ٹیسٹ: ایک اننگز میں 7 سنچریاں بن گئیں


راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک اننگز میں 7 سنچریاں بن گئیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 126 گیندوں پر 100 رنز بنا لیے۔

اس سے پہلے پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق  نے سنچری بنائی تھی،  راولپنڈی ٹیسٹ میں چار اوپنرز نے سنچری بنانے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کیا ہے، انگلینڈ کے دونوں اوپنرز نے بھی سنچری بنائی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے خوب رنز بٹورے۔ پہلے انگلینڈ کے اوپنرز نے سنچریز بنائیں پھر پاکستانی اوپنرز بھی پیچھے نہ رہے۔ ایک ہی میچ میں چاروں اوپنرز نے پہلی اور دوسری اننگز میں سنچریز بائیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انگلینڈ کے زیک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تو بین ڈکٹ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے درمیان 233 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

پاکستان کے اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز سنچریز بنانے میں کامیاب رہے۔ عبداللہ شفیق نے 114 ررنز کی اننگز کھیلی جب کہ امام الحق 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بنے۔ یہ دونوں بلے بازوں کے ٹیسٹ کریئر کی تیسری تیسری سنچری ہے۔


متعلقہ خبریں