اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، معیشت بچانا مقصد ہے، شیخ رشید احمد

شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور ان کا اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں اور سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الہی کے بیان سے سیاست میں عدم مداخلت کے مؤقف پر شکوک پیدا ہوئے، رانا ثنا اللہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابات 2 مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔


متعلقہ خبریں