واٹس ایپ نے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

فائل فوٹو


واٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ دلچسپ فیچر میں اب گروپ اراکین کو میسج کرنے والے کی پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی۔

سوشل میڈیا کالنگ ایپ واٹس ایپ نے خاموشی سے ہی ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا جو اچانک سے لوگوں کے واٹس ایپ گروپس میں نظر آنے لگا۔

واٹس ایپ گروپ میں اس سے قبل جب میسج کیا جاتا تھا تو مسیج کرنے والے کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی تھی جس سے اکثر یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ مذکورہ میسج کس نے سینڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیکنالوجی، قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری

واٹس ایپ نے اب ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے کہ اب جب گروپ میں کوئی بھی شخص میسج کرے گا تو میسج کے ساتھ اس کا پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا۔ جس سے فوری پہچان ہو جائے گی کہ مذکورہ میسج کس کی جانب سے سینڈ کیا گیا ہے۔

متعارف کرایا گیا فیچر ویب اور موبائل دونوں میں ہی نظر آئے گا تاہم اگر کسی شخص نے اپنی پروفائل فوٹو کو مخصوص افراد تک محدود کیا ہوا ہو گا تو وہ میسج کے ساتھ ظاہر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں