مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوتے، رانا ثنا اللہ


لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوتے اور سیاستدان کبھی مذاکرات میں بیٹھنے سے نہیں بھاگتے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سیاستدان ہیں اور مذاکرات میں بیٹھنے سے نہیں بھاگتے جبکہ تیسری قوت نے فیصلہ کرلیا کہ اب وہ مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2014 سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور وہ کبھی کہتے ہیں اسلام آباد بند کردوں گا جبکہ ماضی میں عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن جب بھی ہوں جیت ہماری ہی ہو گی، عمران خان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکی آمیز طریقے سے مذاکرات کی بات نہیں مانی جاسکتی اور مذاکرات کا معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاس لے کر جائیں گے پھر مل کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرمشروط مذاکرات کے لیے آگے آئیں کیونکہ مذکرات کبھی مشروط نہیں ہوتے۔ عمران خان سمجھے تھے کہ 20،25 لاکھ عوام کے سمندر کے سامنے اعلان کروں گا لیکن عمران خان جتنے لاکھ لوگوں کا سوچ رہے تھے اتنے ہزار بھی نہیں آئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ پر جا چکا تھا۔


متعلقہ خبریں