شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے لاہور کی مقامی عدالت میں شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوتے، رانا ثنا اللہ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز گل نے جولائی 2022 میں بھارت سے پیسے لینے کے الزامات عائد کیے تھے اور شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ کنسلٹنسی کی مد میں بھارتی کمپنی سے 140 ملین وصول کیے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات سے ساکھ اور شہرت متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں