فیفا ورلڈ کپ:انگلینڈ اور فرانس کی کوارٹر فائنل میں رسائی

دفاعی چیمپئن فرانس اور انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ2022 کے کوارٹر فائنل  میں جگہ بنالی۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل  مرحلے میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر  ورلڈکپ فٹبال کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ:ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں

فرانس کی جانب سے کلیان مباپے نے 2 اور ا اولیور جیراڈ نے  ایک گول کیا۔ پولینڈ کا واحد گول پینالٹی پر روبرٹ لیوانڈوسکی نے  کیا۔

دوسری جانب  پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو 3 گول سے شکست  دی۔انگلینڈ کی جانب سے جارڈن، ہنری کین  نے پہلا اور دوسرا گول کیا اورساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغا۔

 

 

متعلقہ خبریں