عدالتوں اور ججز کو ’متنازع‘ کرنے پر اسد عمر عدالت طلب

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تقریر کے دوران عدالتوں اور ججز کو ’متنازع‘ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو سات دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا۔

بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کی درخواست پر اسد عمر کے خطاب کی جواب طلبی کی ہے۔
عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو متنازع کیا اور اس تقریر میں ہی اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازعہ نہیں بنایا جاسکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204بی کے تحت سزا دے سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کےخلاف درخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر پرسوں سماعت کرینگے۔

درخواست کی سماعت کے دوران روالپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلی حکام بھی پیش ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں