عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس


الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

جنرل (ر) باجوہ نے عمران خان کا ساتھ دینے کا کہا تھا، مارچ تک اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویز الٰہی

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا؟۔

الیکشن کمیشن تحریری طور پر بتائے تیرہ دسمبر کو کیوں بلایا گیا؟۔ کس بنیاد پر الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خود کارروائی کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں