جنرل باجوہ نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا،ایاز صادق

Ayaz Sadiq , Speaker of the National Assembly

Ayaz Sadiq


مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے احسان تو عمران خان پر کیا تھا جو مونس اورعمران خان کہہ رہے ہیں۔پورے ممبر اسمبلی کو یہ پتہ تھا کہ پی ٹی آئی ممبران کو کون فون کرتا تھا۔

ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، اسحاق ڈار کی آخری ملاقات ہوئی تھی صدر عارف علوی سے،دوستوں سے بات چیت ہوتی ہے لیکن اس کو مذاکرات نہیں کہہ سکتے،رابطے ضرور ہیں ،میں اس کو آفیشل مذاکرات نہیں کہہ سکوں گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کر کے ہی مذاکرات ہوں گے،سیاسی جماعتیں مذاکرات کیلئے تب بیٹھتی ہیں جب کوئی وجہ ہو اور ایجنڈا ہو، ابھی تک ہمارے پاس ایک ہی ایجنڈا ہے کہ آپ پہلے الیکشن کرائیں، پہلے الیکشن کرانے کا ایجنڈارکھ کے زبردستی تو نہیں بیٹھا جاتا،صرف بیانات دینے سے معاملہ حل نہیں ہوتا، جب باضابطہ درخواست آئے گی تو ساری جماعتیں بیٹھ کر فیصلہ کریں گی۔ہم تو پوری تیاری سے الیکشن میں جائیں گے اور جیت کر بھی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں 43.4بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا، ان کے جھوٹے بیانیے ایک ایک کر کےایکسپوز ہو رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں