پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی کا امکان، ورلڈ بینک

World Bank

ورلڈ بینک کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

ورلڈ بینک  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہونے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔ رواں برس بھارت کو ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں