فیفا ورلڈ کپ: برازیل اور کروشیا کی کوارٹر فائنل میں انٹری


فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور کروشیا  نے کوارٹر فائنل میں انٹری لے لی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022  کے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو1-4 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔

برازیل کی جانب سے ونشیز جونیئر نے  پہلا گول  کیا، نیمار نے پینٹلی پر دوسرا گول  داغا۔ رچرلیسن نے حریف ٹیم کیخلاف تیسرا گول کیا جبکہ لوکاس پیوکیٹا نے چوتھا گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

دوسری جانب کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کوہراکرکوارٹرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا ہے۔کروشیا نے پنالٹی کیکس پر جاپان کو 1-3سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جسے فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔میچ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے تین بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔

 


متعلقہ خبریں