ارشد شریف قتل، جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا تھا۔ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کے لیے اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے جبکہ صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹورس وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، عمران خان

شہباز شریف نے کہا کہ صحافی میرے دل کے قریب ہیں اور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔


متعلقہ خبریں