انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے چائے کی تعریف نے پاکستانیوں کو”ٹی از فنٹاسٹک” کی یاد دلا دی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کےدوران صحافی کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سے سوال پوچھا گیا کہ چائے کیسے تھی؟
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک بیٹے کیساتھ اکیلے،پھر سوال اٹھنے لگے
بین اسٹوکس سوال سن کر کچھ دیر کیلیے رکے اتنی دیر میں صحافیوں کی جانب سے انہیں ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ یاد دلایا گیا جس ہرانہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ” ٹی واز بریلینٹ”۔
Tea was brilliant ☕ pic.twitter.com/XffESFwNNO
— Shizza~♪ (@shizzapizzaa) December 5, 2022
انگلش کپتان کی جانب سے چائے کیلیے تعریفی جملے نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو ایک بار پھر”ٹی از فنٹاسٹک کی یاد دلادی۔
ایک صارف نے بین اسٹوکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بین اسٹوکس کو بھی اس بارے میں پتہ ہے۔
Even Ben Stokes knows about that. The tea was fantastic! 🤣#lahoredapawa#FIFAWorldCup #PAKvsEng #hina pic.twitter.com/MaUoZw8NEh
— Haroon (@itx_haroon_453) December 5, 2022
ایک اور صارف کا کہنا ہے کوئی پڑوسیوں سے بھی پوچھ لو کہ چائے کیسی تھی؟
Are koi padosiyun se be poch lo
who was the tea😂😂😂#Teawasfantastic pic.twitter.com/eabzYasFQn— faizi (@s57007270) December 6, 2022
صارفین نے بین اسٹوکس کے جملے کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جملے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی از فنٹاسٹک سے ٹی واز بریلیٹ تک
#EngvsPak#ENG
From the tea ☕🍵was fantastic
To tea was brilliant 😋😋 pic.twitter.com/Mb7BBeneFK— Peshawar 💐 💐 (@rafihamdard944) December 5, 2022
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت سر پرائز دیا گیا۔ پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا تھا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا
بھارتی پائلٹ نے چائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک” جس کے بعد یہ جملہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔