اسموگ میں اضافہ، پنجاب کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کے لیے وضع کردہ پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے حکم دیا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے، مریم اورنگزیب

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔


متعلقہ خبریں