اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کو ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ گرفتار ملزم اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کیا جائے اور رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ میں اضافہ، پنجاب کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ

عدالت نے نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار نے جن اداروں کو فریق بنایا ہے وہ بھی اس کی پابندی کریں۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، محکمہ داخلہ بلوچستان اور آئی جی پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں