وزارت خزانہ کی اقتصادی ایمرجنسی سے متعلق خبروں کی تردید

اسحاق ڈار

وزارت خزانہ نے ملک میں اقتصادی ایمرجنسی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

اس ضمن میں جاری بیان کے مطابق معاشی ایمرجنسی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی، افواہوں کا مقصد غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے۔

بیان کے مطابق اقتصادی ایمرجنسی کی جھوٹی خبریں قومی مفادات کیخلاف ہیں، ایسی خبریں پھیلانے والے پاکستا ن کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے،اقتصادی صورتحال سے متعلق غیر یقینی فضا کیلئے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔

ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کو سری لنکا سے مشابہت دینا انتہائی غلط اور بے بنیاد ہے، موجودہ صورتحال روس یوکرین جنگ،عالمی کساد بازاری کانتیجہ ہے۔

حکومت معاشی بہتری کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں