’’بات چیت ہو جائے تو ٹمپریچر نیچے آ جائے گا‘‘ عارف علوی کی اسحاق ڈار سے ملاقات


صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چند روز میں تیسری ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار سے انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی، فوج کی نئی قیادت سیاست سے دور رہنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اسحاق ڈار کو کہا ہے کہ سویلینز پر بہت زیادہ ذمہ داری آ گئی، سیاسی منظر نامے پر ہیجانی کیفیت ہے، بات چیت ہو جائے تو ٹمپریچر نیچے آ جائے گا، ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے قدم اٹھائیں، پریشانیاں نہ پیدا کریں۔


متعلقہ خبریں