صدر مملکت نے آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بھی نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روکنے کا حکم

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزرا خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں