اماراتی پاسپورٹ طاقتور ترین قرار، پاکستان چوتھا کمزور ترین ملک


متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا  جبکہ پاکستان چوتھا کمزور ملک ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے  دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست  جاری کر دی گئی۔ فہرست میں یو اے ای کا نام  اول پر رہا۔

یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک سے چند لمحوں کے لیے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین گیا

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا کمزور ترین ملک ہے۔  فہرست میں پاکستان سومالیہ کے ساتھ 94 ویں  نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان موجود ہیں۔افغانستان کو سفری اعتبار سے دنیا کا بد ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں