توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے مبینہ تاجر کا بیان سامنے آ گیا


اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے مبینہ تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا۔

توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے مبینہ تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے کوئی گھڑی نہیں خریدی اور نہ مجھے اس کا علم ہے۔ میری دکان اسلام آباد سیکٹر ایف سیون جناح سپر گول مارکیٹ میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پرو پیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گھڑی خریدی لیکن میں نے کوئی گھڑی خریدی ، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے۔ نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط اور نہ ہینڈ رائٹنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

محمد شفیق نے کہا کہ میری اسٹیمپ وغیرہ کا غلط استعمال ہوا ہے اور مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی جبکہ میں ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں اور میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس لیے خاموش تھا کہ شاید خاموشی ہوجائے اور اگر کوئی مجھے اس معاملے میں گھسیٹے گا تو میں قانونی چارہ جوئی کروں گا۔


متعلقہ خبریں