“عمران خان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں”


کراچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر عمران خان کی حکومت چاہتے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے عمران خان نے کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے اور جب تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان نے کہا میں شکرانے کے نفل ادا کروں گا لیکن حکومت ختم ہوئی تو کہا امریکی سازش کے تحت ہٹائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی آئی تشکیل

سعید غنی نے کہا کہ یہ لوگ ملک کی معیشت اور پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں اور عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان کا باب ملکی سیاست میں بند ہوچکا ہے اور پی ٹی آئی کے لوگ مستقبل میں کبھی کسی دروازے تو کبھی کسی کے در پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو یہاں بیٹھے ہیں یہ سارے لوگوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے اور کوئی انہیں لینے والا نہیں ہو گا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور اسمبلی توڑنے والے ہیں لیکن پنجاب میں نیا وزیر بنا دیا گیا اور عمران خان کو پتہ بھی نہیں۔


متعلقہ خبریں