فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال


الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پر بحال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا ہے۔

فیصل واڈا سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونےکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔ بحالی کے بعد فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفیٰ دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونےوالی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں