پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 78 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 78 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد 6 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 86 کروڑ ڈالر ہیں جب کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سکوک بانڈ اور دیگر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی ہے۔

اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے دو غیر ملکی بینکوں کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں رقم ادا کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں غیرملکی بینکوں سے رقم قرض کی صورت میں اگلے چند دنوں میں واپس مل جائےگی۔ غیرملکی بینکوں سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ اپنی پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔

گورنراسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر پر فرق نہیں پڑےگا،ایک دوست ملک سے 3ارب ڈالر کےلیے بھی بات ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں