روس سے گندم درآمد کرنے، الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ 372 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم منگوائی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس جلد بلانے کا فیصلہ اور وزارت اطلاعات کی میڈیا مہم کیلئے 2 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں، تیل وگیس کی تلاش کے معطل لائسنس بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں، کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔

اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے سکیموں کیلئے 8 ارب کی سمپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی۔


متعلقہ خبریں