ڈیلی میل کی معافی پر شہباز شریف کا ردعمل آ گیا


برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تین سال تک عمران خان اور ان کے حواری میری کردار کشی کے لئے ہر حد تک گئے۔ مجھے رسوا کرنے کیلئے انہیں یہ بھی خیال نہ رہا کہ ان کی گھٹیا مہم سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دوست ممالک کے ساتھ  تعلقات خراب ہورہے ہیں۔ بے گناہی ثابت ہونے پر انکساری کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔

خیال رہے کہ برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔

ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

نیب نے شہبازشریف پربرطانوی امداد میں خردبرد کا کبھی الزام نہیں لگایا،ان کے بارے میں خبر پاکستان میں نیب تحقیقات کے حوالے سے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کے ایک آرٹیکل میں شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں