دلہن کو “گدھے” کا تحفہ


یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی شادی پر اہلیہ کو “گدھے کا بچہ” تحفے میں دے دیا۔

یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنے ولیمے پر اہلیہ کو انوکھا تحفہ دے کر اپنی شادی کو یادگار بنا لیا۔

پاکستان یوٹبوبر اذلان شاہ نے اپنی شادی کے موقع بیگم کی خواہش پر گدھے کا خوبصورت بچہ تحفے میں دیا۔ جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئیں۔

اذلان شاہ نے کہا کہ “میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وریشہ کو گدھے کے بچے بہت پسند ہیں اس لیے یہ میری طرف سے شادی کا تحفہ ہے۔”

اذلان شاہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر “گدھے کا بچہ” بیگم کو تحفے میں دینے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تو ایک طرف لوگوں نے ان کا خوب مذاق بنایا تو دوسری طرف لوگوں نے بہترین تحفہ قرار دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اذلان شاہ نے کہا کہ مجھے جانور بہت پسند ہیں اور لوگ چاہیں کچھ بھی کہیں لیکن گدھا میرا پسندیدہ جانور ہے اور یہ میری طرف سے وریشہ کے لیے تحفہ ہے۔ جس کے بعد وہ ہستے ہوئے کہتے ہیں کہ “پلیز اس بات کا مذاق مت اڑانا”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

یوٹیوبر نے “گدھے کا بچہ” تحفے میں دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اہلیہ سے کہا کہ ” ایک تو یہ آپ کو پسند ہے دوسرا یہ دنیا کا سب سے محنتی اور پیار کرنے والا جانور ہے”

جواب میں اذلان شاہ کی اہلیہ وریشہ نے کہا کہ “میں تمھیں صرف گدھا نہیں رہنے دوں گی”


متعلقہ خبریں