ایشیا کپ کہاں؟ بھارت آئے گا یا نہیں؟ بورڈز کے بیک ڈور رابطے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ایشیا کپ 2023 کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر بیک ڈور رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کا اس معاملے پر کسی قسم کی بیان بازی نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں، دونوں بورڈز نے مزد مشاورت کیلئے وقت بھی مانگ لیا ہے۔

بورڈز کی جانب سے مشترکہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاء کپ 2023 میں ابھی کافی وقت ہے، دونوں بورڈز بیان بازی سے گریز کریں، میڈیا پر معاملات آنے سے چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا، رمیز راجہ

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ 2023کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، اس سے متعلق اے سی سی کا اجلاس ابھی تک نہیں بلایا گیا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے ڈیڑھ ماہ قبل ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا بیان دیا تھا۔

جس پر پی سی بی نے 19 اکتوبر کو بھارتی بیان پر ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا تھا۔


متعلقہ خبریں