چیف جسٹس کل لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے


لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسزکی سماعت کریں گے۔

مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے، جسٹس گلزار احمد اورجسٹس منظورملک فل بینچ  کا حصہ ہوں گے۔

فل بینچ  بیوروکریٹس اورججزکی لگژری گاڑیوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس، بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کی پابندی سے متعلق  مقدمہ، حج پالیسی اورغیرمتعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کے خلاف کیس اور نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس گزشتہ دوہفتوں سے غیرملکی دورے  پر روس اور چین گئے ہوئے تھے جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس عمرعطا بندیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جسٹس ثاقب نثار کی غیرموجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سنبھال لیے تھے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بیرون ملک دورہ مکمل کرکے رات گئے وطن واپس پہنچ  گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں