پانچ بار کا چیمپئن برازیل فٹبال ورلڈکپ سے باہر


فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں کروشیا نے پنلٹی ککس پر برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا۔

کروشیا نے پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو پنلٹی ککس پر 2-4 سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے 15 ،15 کے دو ہاف دیے گئے، پہلے ہاف کے شروع میں برازیل کے نیمار نے گول کیا اور ٹیم کو کروشیا پر 0-1 کی برتری دلوادی۔

تاہم کروشیا کے برونو پیٹکووچ نے دوسرے ہاف یعنی کھیل کے 117ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو 1-1 سے برابر گول سے برابر کردیا۔

اس کے بعد کھیل پنالٹی ککس پر چلاگیا اس موقع پر کروشیا کے گول کیپر نے برازیل کی دو پلنٹی اسٹروکس روک کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں